کیلی فورنیا: (دنیا نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شدت 7.1 ریکارڈ ہوئی۔
جنوبی کیلی فورنیا میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 ریکارڈ ہوئی، زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا۔ جمعرات کی رات بھی اسی علاقے میں 6.4 شدت کے جھٹکےآئے تھے۔