سوات میں 3.5 شدت زلزلے کے جھٹکے، علاقے میں خوف و ہراس

Last Updated On 29 May,2019 08:48 pm

مینگورہ: (دنیا نیوز) سوات اور گردونواح میں زلزلے کی جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پرشدت 3.5 درجے ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے سبب علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 65 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا جس کی گہرائی 16 کلو میٹر زمین کے اندر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد لوگ خوف زدہ ہو گئے اوراور قرآنی آیات و کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے کسی تباہی یا ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم علاقے میں خوف و ہرا س پایا جاتا ہے۔
۔
 

Advertisement