جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ شہری خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کھلے میدانوں کی جانب دوڑ لگا دی، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلے سے کچھ عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ عمارتوں سے باہر آ گئے۔ ہوائی میں قائم سونامی وارننگ سنٹر نے بھی کوئی وارننگ جاری نہیں کی تاہم رچرڈ سکیل پر شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز جزیرے کے جنوب میں ایک سو دو کلومیٹر دور اور سو کلومیٹر گہرا تھا، زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔