پشاور شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Last Updated On 25 July,2019 07:40 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد پڑھنے لگے۔

دنیا نیوز کے مطابق پشاور شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کے جھٹکے کی شدت 4.2 تھی۔ اس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئی۔

زلزلہ مرکز پیما کا کہنا ہے کہ اس زلزلے کے جھٹکے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں محسوس کیے گئے جہاں پر ان کی شدت 4.2 تھی، زلزلے آنے پر شہری محتاط رہیں۔

دوسری طرف زلزلے کے جھٹکے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگی۔
 

Advertisement