منیلا: (دنیا نیوز) فلپائن میں زلزلے کے باعث 8 افراد ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
شمالی فلپائن کے صوبے باٹانیز کے دوج زیروں میں زلزلے نے تباہی مچا دی، کئی عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں، سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ گئیں۔ امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 اور 5.9 تھی۔ دونوں جزیریوں میں زلزلوں کے درمیان ایک گھنٹے کا وقفہ تھا۔
حکام نے امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقے کی طرف بھیجنا شروع کر دیا ہے۔ ماہرین نے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حکام نے لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔