واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹر لینڈسے گراہم نے کہا ہے کہ خطے اور پوری دنیا کو پاک بھارت فوجی تصادم سے بچانا ہوگا، امید ہے ٹرمپ انتظامیہ بحران حل کرنے میں مدد کرے گی۔
امریکی سینیٹر لینڈسے گراہم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی، خطے میں کشیدگی بڑھنے سے قبل بھارتی فیصلے پر بات ہونی چاہیے۔
Just spoke with the Pakistani Foreign Minister about the growing crisis in Kashmir. India’s decision to change the status quo must be addressed before it leads to a further escalation of tensions.
— Lindsey Graham (@LindseyGrahamSC) August 7, 2019
Hope the Trump Administration will provide assistance to both Pakistan and India to find a way to deescalate the current crisis. The last thing the region and the world needs is further military confrontations between India and Pakistan over Kashmir.
— Lindsey Graham (@LindseyGrahamSC) August 7, 2019
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کی جغرافیائی حیثیت اور انتظامی امور سے متعلق بھارت کی قانون سازی کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے، انفرادی حقوق کا احترام کیا جائے، قانونی طریقہ کار پر عمل کیا جائے اور جو لوگ متاثر ہوئے ہیں ان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جموں و کشمیر کے لوگوں کی گرفتاریوں اور مسلسل پابندیوں کی اطلاعات پر امریکا کی تشویش برقرار ہے۔ امریکا تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور ضبط و تحمل سے کام لیں۔ محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ تمام فریق لائن آف کنٹرول پر امن و استحکام برقرار رکھیں، کشمیر سمیت تمام مسائل پر پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔