امریکا میں منافرت پر مبنی پر تشدد واقعات کو روکنا ہو گا: ڈونلڈ ٹرمپ

Last Updated On 05 August,2019 10:05 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ امریکا میں نفرت کے لیے کوئی جگہ نہیں، منافرت پر مبنی پر تشدد واقعات کو روکنا ہو گا۔

نیوجرسی میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں کئی سال سے ایسا ہوتاچلا آ رہا ہے، فائرنگ کرنے والے ذہنی مریض ہیں۔ انہوں نے کہا پرتشدد واقعات کی روک تھام کے لیے ایف بی آئی، اٹارنی جنرل اور کانگریس ارکان سے بات کی ہے۔

صدر ٹرمپ کا اظہار تشویش اپنی جگہ لیکن عوام کی جانب سے اسلحے پر پابندی کے مطالبے کے باوجود امریکہ میں فائرنگ واقعات روکنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی، گزشتہ روز امریکی ریاستوں ٹیکساس اور اوہائیو میں فائرنگ کے واقعات میں 29 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہو گئے تھے۔

 

Advertisement