اقوام متحدہ میں سفارتی رابطے تیز، ملیحہ لودھی کی سیکرٹری جنرل سے ملاقات

اقوام متحدہ میں سفارتی رابطے تیز، ملیحہ لودھی کی سیکرٹری جنرل سے ملاقات

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل کے چیف آف سٹاف سے ملاقات میں کشمیر میں بگڑتی صورتحال اور علاقائی امن کو لاحق سنگین خطرات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے لائحہ عمل پر سیکرٹری جنرل کی ٹیم کو تفصیل سے بتایا۔

ملیحہ لودھی نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے۔