ایل او سی پر کشیدگی: وزیر خارجہ کا یو این سیکرٹری جنرل کو خط

Last Updated On 04 August,2019 09:45 am

نیو یارک: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے۔ جسے سلامتی کونسل کے اراکین تک پہنچا دیا گیا۔

ایل او سی پر بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملوں کے بعد وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو خط لکھا ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھا کا کہنا ہے کہ خط میں مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال، بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ، اور ایل او سی پر اشتعال انگیزی سے متعلق لکھا گیا۔

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خط میں بھارت کے مقبوضہ کشمیر کا اسٹیٹس بدلنے کی کوشش پر تشویس کا اظہار کیا گیا، مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنے کی کوشش سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے۔

ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلے جانے کے ہر اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔ امن کے لیے عالمی برادری اور اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔
 

 

Advertisement