لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور کپتان شاہد آفریدی اور ان کی اہلیہ نادیہ شاہد کی شادی کو 19 برس مکمل ہو گئے ہیں، سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرکٹر کی اہلیہ نے اپنے شوہر کو سالگرہ پر مبارکباد دی۔
شاہد آفریدی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے میری زندگی میں آپ جیسا شوہر مجھے دیا، میرا شوہر خوبصورت باپ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پرہیز گار انسان بھی ہے۔ میں اتنا کر سکتی ہوں کہ یا اللہ تیرا شکر ہے۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اپنی اہلیہ کے ٹویٹر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی آپ سے بہت پیار کرتا ہوں، میں صبح سے بہت مصروف ہوں، کیونکہ میں اپنے عزم ’’تعلیم ہو گی عام ہر بیٹی کے نام‘‘ پر بہت زیادہ مصروف ہوں۔
Love u but subha sey bohat busy houn.. kyun #تعلیم_ہو_گی_عام_ہر_بیٹی_کے_نام https://t.co/Qiyb0mW8h5
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 21, 2019
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کرکٹ چھوڑنے کے بعد ان دنوں ویلفیئر کاموں میں مصروف ہیں، انہی میں سے ایک لڑکیوں کی تعلیم کو عام کرنا شامل ہے، انہوں نے ایک عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم ہو گی عام ہر بیٹی کے نام پر دور دراز شہروں کی لڑکیاں جو تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں انہیں تعلیم دلوانے کیلئے کوششیں کروں گا۔
اس مقصد کے لیے آج وہ ملتان بھی گئے، جہاں سے ایک پیغام بھی اپنے مداحوں کو دیا، ان کا کہنا تھا کہ میں دو دن کے لیے ملتان آیا ہوں اور یہاں پر اپنے مقصد پر کام کروں گا، پاکستان کی بہتری کے لیے کچھ کرنے کا عزم ہے۔ صوبے کے 15 شہروں کے دورے کروں گا۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے اچھی کپتانی کی، ٹیم کو بہتر طریقے سے لے کر چلا، یہ عارضی چیزیں ہیں، صحیح ہو جاتی ہیں۔ مہنگائی کے حوالے سے عوام کو تھوڑا صبر کرنا اور حکومت کو وقت دینا چاہیے۔
آفریدی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے ساری لڑکیاں سکول جائیں کروڑوں بچے سکول سے باہر ہیں۔ خاص طور پر بچیاں سکول نہیں جا سکتیں۔ معاشرہ بیٹیوں اور خواتین سے چلتا ہے، انہیں تعلیم دلوانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں میرا دس دن کا سفر ہے۔
The #SAFRoafToEducation tour begins today! @SAfridiOfficial reached Multan yesterday. On his arrival he thanked the city & media for the warm welcome, he also shared #SAF s vision to combat illiteracy among children, especially our daughters with:#تعلیم_ہو_گی_عام_ہر_بیٹی_کے_نام pic.twitter.com/Y6qretf9gX
— Shahid Afridi Foundation (@SAFoundationN) October 21, 2019