سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی کھلاڑیوں نے مشقیں تیز کر دیں، فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی، وکٹ کیپر محمد رضوان سمیت کرکٹرز نے خوب پسینہ بہایا۔
سڈنی میں قومی شاہینوں نے ڈیرے ڈال لیے، زمینی اور آسمانی کنڈیشنز سے واقفیت کے لیے خصوصی مشقیں کیں۔ ہیڈکوچ مصباح الحق نے فیلڈنگ پریکٹس میں مشکل کیچز کی ٹریننگ کرائی۔
وکٹ کیپر محمد رضوان نے ڈائیونگ کیچز کی پریکٹس کی، گذشتہ روز کپتان بابر اعظم سمیت بلے بازوں نے بیٹنگ کی خامیاں دور کیں، اکتیس اکتوبر کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔ تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا ابتدائی مقابلہ تین نومبر کو ہو گا۔