سڈنی: (ویبڈ یسک) آسٹریلیا الیون کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ کینگروز کیخلاف سیریز جیتیں گے اور یہ مقابلے اچھے ہونگے۔
سڈنی میں آسٹریلیا الیون کے خلاف وارم اپ میچ میں فتح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فخر زمان نے ٹیم کی کارکردگی کو متاثر کُن قرار دیا۔ پاکستانی بولرزنےشروع سے ہی اچھی بولنگ کی جب کہ کپتان بابر اعظم نے بھی اچھا پرفارم کیا۔
ہدف کے تعاقب میں اوپننگ اسٹینڈ کا ذکر کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ زیادہ نہ ہونے کے باعث کریز پر زیادہ وقت گزارنا چاہتا تھا۔
فخر زمان نے کہا کہ آسٹریلیا سے سیریز کی تیاری بہت اچھی ہے تاہم کینگروز وکٹوں پر ایڈ جسٹ ہونے میں وقت لگتا ہے لیکن امید ہے جو ٹریننگ کی وہ ضرور کام آئے گی۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں آسٹریلیا الیون کو با آسانی شکست دے کر دورے کا پرُاعتماد آغاز کیا ہے۔