لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کا آئندہ پورا ایڈیشن ملکی میدانوں میں ہو گا، غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی مداحوں کے سامنے کھیلنے کے لیے بیتاب ہیں، 2020ء کی ڈائمنڈ کیٹیگری کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
جاری کی گئی ابتدائی فہرست میں 59 غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں، فہرست میں ڈیوڈ ملان سمیت انگلینڈ کے 19 کھلاڑی شامل ہیں ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی سمیت 12 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے 12، جنوبی افریقہ کے 11، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے 5،5 کرکٹرز بھی فہرست میں شامل ہیں۔ افغانستان کے نجیب اللہ زاردان اور قیص احمد ابتدائی فہرست کا حصہ بن گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے فواد احمد، کرس گرین اور بین لاف لین بھی فہرست میں شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کے محمود اللہ، محمد سیف الدین، مستفیض الرحمٰن اور تمیم اقبال شامل ہیں، انگلینڈ کے ٹام بنٹن، این بیل، روی بوپارہ، ٹم برسینن، پیٹ براؤن، میسن کرین، لیام ڈاسن، لیوری ایونز، لیوئس گریگری، لیام لیونگ اسٹون، ڈیوڈ ملان اور ٹام کوہلر فہرست میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی مداحوں کے سامنے کھیلنے کیلئے بیتاب
انگلینڈ کے جوئے ڈینلے، ٹائمل ملز، کریگ اوورٹن، فل سالٹ، جیمز وینس، میٹ پارکنسن اور لیوک رائٹ بھی ابتدائی فہرست میں شامل ہیں۔
ہالینڈ کے وان دیر مروے اور نیوزی لینڈ کے لیوک رونکی بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ پروٹیز ٹیم کے کائل ایبٹ، کیمرون ڈیلپورٹ، مرچنٹ دی لانگے، وان دیا دوسن اور روبی فرائے لنک فہرست کا حصہ ہیں۔
جنوبی افریقہ کے سیمن ہارمر، ہائیو کھہن، دوآنے اولیور، ہاردس ولوئین، دانے ولاز اور ڈیوڈ ویزے بھی فہرست میں شامل ہیں۔
سری لنکا کے نروشن ڈیکوالا، دانوشکا گوناتھیلاکا، کوشال مینڈس، داشن شناکا اور اشرو اڈانا فہرست میں شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی، فابیان ایلن، راحکیم کورن وال، برینڈن کنگ اور شیرفانے روتھرفورڈ، اشانے تھامس، کیسرک ولیمز، جانسن چارلس، شائے ہوپ، الزری جوزف، کیمو پاؤل اور مارلن سیموئلز فہرست میں شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ابتدائی فہرست میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد میں آئندہ ہفتے اضافے کا امکان ہے، ڈرافٹ پول کے لیے کھلاڑیوں کو طے شدہ کیٹیگریز میں ری ٹین، ٹریڈ اور ریلیز کیا جا سکتا ہے۔
پانچ کیٹیگریز، پلاٹینیم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ شامل ہیں۔ ہر سکواڈ میں کم از کم 16 اورزیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑی شامل ہوں گے، سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی ترتیب کچھ یوں ہیں۔ تین پلاٹینیم ، تین ڈائمنڈ، تین گولڈ، پانچ سلور، دو ایمرجنگ اور دو سپلیمنٹری (اختیاری)
ہر فرنچائز کی پہلی بار 9 باریوں اور 3 غیر ملکی کھلاڑیوں کو پک کرنا ہو گا۔ 16 کھلاڑیوں میں 11 مقامی اور 5 غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت لازمی ہو گی تاہم 18 رکنی سکواڈ میں کھلاڑیوں کی ترتیب 2 آرڈر میں کی جا سکتی ہے۔سکواڈ میں یا تو 12 مقامی اور 6 غیر ملکی کھلاڑی ہوں گے اور پھر 13 مقامی اور 5 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔
کھلاڑیوں کو ملنے والے معاوضے
پلاٹینم میں شامل ہر کھلاڑی کو 2 کروڑ 30 لاکھ سے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے( 147 ہزار تا218 ہزارامریکی ڈالر) ملیں گے۔
ڈائمنڈ کیٹگری والوں کو ایک کروڑ 15 لاکھ سے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے( 73 ہزار تا103 ہزارامریکی ڈالر) دیے جائیں گے۔
گولڈ کیٹگری والوں کو 60 لاکھ سے 89 لاکھ روپے( 44ہزار تا58 ہزارامریکی ڈالر) ملیں گے۔
سلور کیٹیگری والوں کو 24 لاکھ سے 54 لاکھ روپے( 15 ہزار تا35 ہزارامریکی ڈالر) اداکیے جائیں گے۔
ایمرجنگ پلیئرز کو 10 لاکھ سے 15 لاکھ روپے( 6.5ہزار تا9.5 ہزارامریکی ڈالر) دیے جائیں گے۔
جب کہ اختیاری یا سپلمنٹری راؤنڈ کا بجٹ کیپ 19 ایک کروڑ 90 لاکھ روپے (120ہزار امریکی ڈالر) مختص کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم کو اس راؤنڈ میں 2 کھلاڑیوں کے انتخاب کا اختیار ہوگا۔