لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں بھارتی براڈ کاسٹ کمپنی کے پی سی بی سے دھوکے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے لندن کی عدالت میں مقدمہ کر دیا۔
پی ایس ایل فور میں بھارتی کمپنی جے رئیلانس پاکستان سپر لیگ کے میچز ادھورے چھوڑ کر بھاگ گئی، پلوامہ حملے کا حوالہ دیکر بھارتی پروڈکشن کمپنی نے پروڈکشن چھوڑ دی تھی۔ پی سی بی نے متعلقہ کمپنی کو نقصان کے ازالے سے آگاہ کر دیا۔
پی سی بی نے بھارتی حکام کو نوٹس بھی بھیجا مگر کوئی جواب نہ آیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے لندن کی عدالت میں بھارتی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔