لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستانی ایمرجنگ ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم کو فائنل میچ میں شکست دیکر اے سی سی ایمرجنگ ٹیم کپ کا ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔
سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کا غرور خاک میں ملانے کے بعد پاکستانی قائد کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے منہ سے فتح چھننے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ میزبان ٹیم کو ہوم گرائونڈ اور ہوم کرائوڈ کا ایڈوانٹج ضرور ہوگا تاہم اس سے ٹیم کی کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
روحیل نذیر کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور بنگلہ دیش ایمرجنگ ٹیم کے خلاف فائنل میچ کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک کھیلے گئے میچز میں اپنی ٹیم کی کارکردگی کے مطمئن ہیں۔ اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ ٹائٹل کے حصول کیلئے فائنل میچ میں کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ فائنل میچ کے لئے مکمل تیاری کر رکھی ہے۔ فائنل میچ کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کیلئے ٹیم کو میدان میں اتریں گے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کی ایمرجنگ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ ہفتہ کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) November 22, 2019
The Captains of Pakistan & Bangladesh pose with the trophy ahead of Saturday s final! #BANvPAK #ETAC2019 pic.twitter.com/cua9G8077m