محمد رضوان کا متنازعہ آؤٹ، سوشل میڈیا پر نیا میچ شروع

Last Updated On 21 November,2019 05:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کے دوران وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا متنازعہ آؤٹ سوشل میڈیا موضوع بحث بن گیا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے آؤٹ کا متنازعہ فیصلہ آتے ہی سوشل میڈیا پر نیا میچ شروع ہو گیا، آسٹریلوی کمنٹریٹری رکی پونٹنگ کے علاوہ لیجنڈز شین وارن اور بریٹ لی سمیت کرکٹ دیوانے نے تو گویا تھرڈ امپائر کو ہی آؤٹ کر دیا۔

پاکستانی بیٹنگ لائن کی ہچکولے کھاتی بیٹنگ لائن اپ کو 143 کے مجموعے پر امپائر کا متنازعہ فیصلہ بھی گلے پڑ گیا۔

میچ کے دوران پیٹ کمنز کا پاؤں کریز سے باہر تھا جو صاف ظاہر تھا کہ نو بال ہے، بیرونی لائن سے بھی باہر جاتے پاؤں کو نو بال نہ دیا گیا۔

37 رنز پر کھیلتے محمد رضوان کو آؤٹ دینے سے کرکٹ دیوانے آؤٹ آف کنٹرول ہو گئے۔ کمنٹری باکس میں لیجنڈ رکی پونٹنگ کے علاوہ شین وارن، ایڈم گلکرسٹ اور بریٹ لی سمیت سابق آسٹریلوی کھلاڑی اِن ایکشن بال اور آؤٹ کو NO قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر کرکٹ دیوانوں نے تنقید کا نیا میدان لگا لیا۔