اثاثے چھپانے پر محمد حفیظ نے ایف بی آر سے مہلت مانگ لی

Last Updated On 21 November,2019 04:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے اثاثے چھپانے کے معاملے پر قومی ٹیم کے کرکٹر محمد حفیظ نے ایف بی آر سے مہلت مانگ لی۔

یاد رہے کہ اثاثوں کی چھان بین کے دوران پاکستان کرکٹرز بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نشانے پر آ گئے تھے۔ ایف بی آر نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو نوٹس جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کروڑوں روپے اثاثے چھپانے پر کرکٹر محمد حفیظ سے جواب طلب

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد کا گزشتہ 5 سالہ آڈٹ کیا جا رہا ہے، ایف بی آر نے بینکوں سے کرکٹر کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے 17 کروڑ سے زائد روپے کے اثاثے ظاہر نہیں کیے،ایف بی آر نے محمد حفیظ سے جواب طلب کر لیا تھا۔

ایف بی آر کی طرف سے جواب طلب کیے جانے پر آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نوٹس کا علم نہیں، ہرسال باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرنز جمع کراتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے 28 نومبر تک مہلت مانگ لی ہے۔