ایڈیلیڈ: (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کینگروز بیٹسمین نے قومی باؤلرز کا بھرکس نکال دیا، سارا دن باؤلرز وکٹ کو ترستے رہے، ڈیوڈ وارنر اور لبوشنگے نے مسلسل دوسری سنچریاں بنائیں۔ شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ کوئی بھی باؤلرز وکٹ نہ لے سکا۔
پنک بال ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ابتدا میں غلط ثابت ہوا اور 8 رنز کے مجموعی سکور پر اوپنر جو برنس شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
David Warner s timing was excellent all day, but none better than the crisp cover drive to bring up his 150! @mastercardau | #AUSvPAK pic.twitter.com/ZwSe1YoBvO
— cricket.com.au (@cricketcomau) November 29, 2019
برنز کے آوٓٹ ہونے کے بعد لبوشنگے میدان میں اُترے اور وارنر کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا، آسٹریلوی جوڑی کے سامنے پاکستانی بولرز بالکل بے بس نظر آئے اور دونوں بیٹسمینوں نے اعتماد سے بیٹنگ کرتے ہوئے مسلسل دوسرے میچ میں سنچریاں بنائیں۔
The Warner-Labuschagne partnership reaches 200! #AUSvPAK | https://t.co/0QSefkJERk pic.twitter.com/lu7A8EyFb3
— cricket.com.au (@cricketcomau) November 29, 2019
Pakistan lose the review after a hot-spot appeared on the bat. #SpecsaversCricket@SpecsaversAU | #AUSvPAK pic.twitter.com/lM25WSpl4D
— cricket.com.au (@cricketcomau) November 29, 2019
Stumps have been called.
— cricket.com.au (@cricketcomau) November 29, 2019
It marks a day of dominance from Australia.#AUSvPAK day one scorecard: https://t.co/0QSefks3ZM pic.twitter.com/AKQry9yqEu
پہلے روز کھیل کے اختتام پر کینگروز ٹیم کے بیٹسمین ڈیوڈ وارنر 166 رنز جبکہ لبوشنگے 126 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔
میچ کے دوران ڈیوڈ وارنر کی 23 ویں اور لبوشنگے نے دوسری سنچری بنائی۔ پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 302رنز بنالیے تھے۔
اس سے قبل جب میچ شروع ہوا تو پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے ابتداء میں ہی 8 کے مجموعی اسکور پر برنز کی وکٹ حاصل کر لی تھی جس کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے محتاط بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے فاسٹ بولر موسیٰ خان ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں، سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے انہیں ٹیسٹ کیپ دی۔
ٹیسٹ کیپ ملنے کے بعد موسی خان کا کہنا تھا کہ میرے لیےبہت اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اتنے بڑے کھلاڑی سے ایک اہم ٹیسٹ میں ٹیسٹ کیپ حاصل کی ہے۔ پوری توجہ بولنگ پر رکھیں گے اور اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کریں گے۔
موسیٰ خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے والے 238 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں، موسیٰ خان نے سات فرسٹ کلاس میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلا ہے۔
Australia have won the toss and have opted to bat in the second #AUSvPAK Test at the Adelaide Oval, Adelaide. pic.twitter.com/bGOJmMlKVH
— Pakistan Cricket Live (@TheRealPCB_Live) November 29, 2019
Pacer @iMusaKhan receives his Test cap from the legendary fast bowler @WasimAkramLive. #AUSvPAKhttps://t.co/C73yoV2Gqh pic.twitter.com/B8QSbldSAT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 29, 2019