لاہور: (ویب ڈیسک) پروٹیز ٹیم کے سابق سٹار کھلاڑی جونٹی رہوڈز پاکستان میں کھلاڑیوں کو مشورے دینے پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے سابق سٹار کھلاڑی جونٹی رہوڈز نے پاکستان میں نوجوان ایمرجنگ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ ٹپس دیں۔ اپنی پھرتیلی فیلڈنگ کی وجہ سے مشہور جونٹی رہوڈز ترین کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو ترین اکیڈمی لودھراں میں فیلڈنگ ٹپس دیں۔
یاد رہے کہ ترین اکیڈمی پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کے صاحبزادے علی ترین کی ہے، علی ترین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران ملتان سلطان کے اونرز ہیں۔ گزشتہ ایونٹ میں شکست کے بعد انہوں نے کہا کہ تھا کہ ایونٹ کے دوران اچھا کھیلے تاہم کھیل ابھی شروع ہوا اور جنوبی پنجاب میں ترین اکیڈمی نوجوان ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے کیمپ لگائے گی۔
اس سے قبل انگلینڈ ویمن ٹیم کی سابق فاسٹ باؤلر اور نیشنل فاسٹ باؤلنگ اکیڈمی کی کیتھرن ڈیلٹن اور فاسٹ بالنگ کوچ این پونٹ جنوبی پنجاب میں ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی اکیڈمی میں فاسٹ باؤلرز کے ساتھ ٹریننگ سیشن کیا۔ ایک ویڈیو پیغام میں کیتھرن ڈیلٹن اور این پونٹ کا کہنا تھا کہ وہ جنوبی پنجاب میں آکر انتہائی خوش ہیں اور یہاں اکیڈمی میں نوجوان بالرز کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔
جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی جونٹی روہڈز کی قیادت میں تین روزہ ٹریننگ کیمپ میں جنوبی پنجاب کے 30 ایمرجنگ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ پی ایس ایل کی دیگر ٹیموں کے ایمرجنگ کھلاڑی بھی کیمپ میں شریک ہوئے۔
Think u guys forgot that @JontyRhodes8 is 50+ and I was definitely participating @jonty_way https://t.co/W1MmHQgq4n pic.twitter.com/8yakwLMziC
— Jonty Rhodes (@JontyRhodes8) December 4, 2019
جونٹی رہوڈز نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے ٹریننگ کیمپ کی تصاویر شیئر کیں۔
یاد رہے کہ جونٹی رہوڈز جنوبی افریقا کی جانب سے 52 ٹیسٹ اور 245 ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں اور وہ اپنی پھرتیلی فیلڈنگ کی وجہ سے مشہور تھے۔
دوسری طرف جونٹی رہوڈز میں پاکستان پہنچ کر ترین اکیڈمی میں بچوں کو تربیت دینے پر صارفین نے بہت سراہا۔
Thanks for coming!
— Asser Malik (@MalikAsser) December 4, 2019
Master of fielding
— HARSH (@Harshpr01180227) December 4, 2019
Love you Sir
Want to see u again in Pakistan
— Bilal Akram (@Bilalba97437885) December 5, 2019
Sir @JontyRhodes8 What is your diet and exercise plan? I mean agility, energy at its peak even after hitting half century in terms of age.
— Nayan Chawhan (@NayanChawhan) December 5, 2019
Sir @JontyRhodes8 What is your diet and exercise plan? I mean agility, energy at its peak even after hitting half century in terms of age.
— Nayan Chawhan (@NayanChawhan) December 5, 2019
@JontyRhodes8 still going strong and goodlooking as always ...
— dark_passeng3r (@dark_paz3ng3r) December 4, 2019
A 50+ @JontyRhodes8 is still the best athlete and inspiration for many young mates
— Suyash Bhatnagar (@bhatnagarSuyash) December 4, 2019