اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس آرڈیننس میں ترمیم کی کابینہ سے توثیق وزیراعظم عمران خان کے خواتین کو بااختیار اور جائیداد میں حصہ دار بنانے کے عزم کی تکمیل کی جانب ایک عملی قدم ہے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ خواتین کو طاقتور اور معاشرے میں ان کے فعال کردار کو یقینی بنانا نئے پاکستان کا مشن ہے، خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہے، یہ خواتین کو با اختیار بنانے کی جانب اہم پیشرفت ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان لیٹر آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹس آرڈیننس 2019 کا 6 دسمبر کو باقاعدہ نفاذ کرنے جا رہے ہیں، یہ قانون ملکی تاریخ میں حق وراثت کے تعین میں سنگِ میل ہے، دہائیوں سے زیر سماعت مقدمات دنوں میں نمٹیں گے، ملک اور ملک سے باہر دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی اس سے استفادہ کریں گے۔