اسلام آباد: (دنیا نیوز) سری لنکن کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی سربراہی میں پاکستان پہنچ گئی، فول پروف سیکیورٹی میں مہمانوں کو ہوٹل پہنچا دیا گیا، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتطامات کیے گئے ہیں۔
کوچ مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور کی سربراہی میں پہنچنے والی ٹیم کی سہولت کے لیے ایف آئی اے کا ایک کاونٹر قائم کیا گیا۔ پی سی بی آفیشلز کو سری لنکن ٹیم کے استقبال کے لیے پاسز جاری کیے گئے۔ کھلاڑی آج مکمل آرام کریں گے، دونوں کپتان اظہر علی اور کرونا رتنے پریس کانفرنس سے میڈیا کے سامنے جلوہ گر ہوں گے۔
Arrival of Sri Lanka team at Islamabad.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 9, 2019
Warm welcome to the visitors to the federal capital.#PAKvSL action to being on Wednesday. Get your match tickets now! pic.twitter.com/8e6OqMPhpm
واضح رہے سری لنکا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے پاک لنکن ٹیمیں 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اِن ایکشن ہوں گی۔