کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی اور سری لنکن ٹیمیں آج پھر ٹریننگ سیشن میں اِن ایکشن ہیں، کھلاڑی، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی ڈرلز میں شرکت کر رہے ہیں۔
نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں آج پھر میلہ، پاک لنکن ٹیموں کا ٹریننگ کیمپ، سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی تیاریوں کے لیے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی دوسرے روز بھی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں اِن ایکشن ہوئیں۔
فول پروف سیکورٹی میں کھلاڑی میدان میں پہنچے، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں پسینہ بہایا۔ گگلی ماسٹر یاسر شاہ پھر جلوہ گر ہوئے، پریکٹس میں شریک کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ بھی کی۔
پاکستان اور سری لنکن ٹیمیں سیریز کے دوسرے اور آخری پانچ روزہ امتحان کے لیے کل سے آمنے سامنے ہوں گی، اس سے پہلے راولپنڈی ٹیسٹ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔