فیصل آباد: 24 کالجز کے مابین ایتھلیٹک مقابلے، فاتح کھلاڑیوں کو میڈلز دیئے گئے

Last Updated On 19 December,2019 06:06 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد ریجن کے 24 کالجز کے طالب علموں کے درمیان ایتھلیٹک مقابلے ہوئے، کھلاڑیوں نے رننگ اور ہیمرتھرو میں میڈل حاصل کیے جبکہ رکاوٹ دوڑ میں بھی خوب پھرتیاں دکھائیں۔

جھنگ روڈ پر واقع ایتھلیٹکس ٹریک پر ریجن بھر کے 24 کالجز کے 200 طلباء کے درمیان ایتھلیکٹس مقابلے کرائے گئے، 100، 400 اور 800 میٹر دوڑ کے مقابلہ جات میں پنجاب گروپ آف کالجز کے طالب علموں نے میدان مارا۔

ہیمر تھرو اور شاٹ پٹ کے مقابلوں میں گولا دور پھینکنے کے لیے بھی کھلاڑیوں نے خوب زور دکھایا، رکاوٹ دوڑ میں بھی رنرز نے خوب ہمت دکھائی، جیتنے والوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ایونٹ کے انعقاد کو سراہا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا مقصد کھیلوں کو فروغ دینا ہے، مقابلہ جات میں پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیوں سمیت نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔