پیر محل: شادی کی تقریب میں پولیس پارٹی پر حملہ، دو اہلکار زخمی

Last Updated On 12 December,2019 04:20 pm

پیر محل: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے علاقے پیر محل کے چک 757 گ ب میں شادی کی تقریب میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ سے منع کرنے پر پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل پیر محل میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا جس کے بعد پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں پر شادی والے گھر کے لوگوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا، اس دوران دو پولیس شدید زخمی ہوئے۔

حملہ کے دوران دو پولیس زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ پولیس وین کی سکرین ٹوٹ گئی۔ پولیس نے موقع سے آتش بازی کا سامان اور اسلحہ تحویل میں لیا تھا۔

پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف تھانہ ارواتی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں دولہا سمیت 8 افراد نامزد کیے گئے ہیں، 70 نامعلوم مرد و زن شامل ہیں۔