کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں جرائم کی شرح میں کمی نہ آسکی، نومبر کے دوران 22 افراد سے زندگی کا حق چھین لیا گیا، بھتہ خوری کے دو اور اغوا برائے تاوان کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا جبکہ لیٹروں نے موبائل فونز، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سب پر ہاتھ صاف کیا۔
دنیا نیوز کے مطابق ماہ نومبر شہر قائد کے باسیوں کیلئے کیسا رہا، کتنے لوگ جان سے گئے کتنے افراد اپنی قیمتی اشیا سے محروم ہوئے سٹی پولیس لیاژان کمیٹی نے رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ڈکیتی مزاحمت اور قتل کی دیگر وارداتوں میں 22 افراد لقمہ اجل بنے، ماہ نومبر میں شہر بھر سے 141 گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں، 2725 موٹر سائیکلیں چوری اور 177 چھینی گئیں۔ شہری نومبر کے ماہ میں 1 ہزار 990 موبائل فونز سے بھی محروم ہوئے۔
بھتہ خوری کے 2 جبکہ ضلع جنوبی میں اغوا برائے تاوان کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔