فیصل آباد: ڈولفن فورس کا ڈاکووں سے مبینہ مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

Last Updated On 09 December,2019 02:55 pm

فیصل آباد: (دنیانیوز) فیصل آباد کے علاقے ربانی کالونی میں ڈولفن فورس کے ڈاکووں سے مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

ڈولفن فورس کی ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں خاتون سمیت 3 شہری زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سیف آباد میں واردات کے بعد فرار ہوئے تھے، ڈولفن فورس نے مشکوک سمجھ کر روکا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔