ساہیوال: (دنیا نیوز ) تھانہ غلہ منڈی کے نواحی گاؤں 90 نائن ایل میں 2 دسمبر کو اغوا ہونے والی 4 سالہ مریم کی لاش 5 ویں روز مکئی کے کھیتوں سے برآمد ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق بچی کی لاش کھیتوں سے ملنے کے بعد قتل، اغوا اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، 2 دسمبر کو 4 سالہ بچی مریم گلی میں کھیلتے ہوئے اغواء کر لی گئی تھی۔ ورثاء نے پولیس کو کاروائی کے لیئے درخواست دی۔
پولیس نے بچی کے اغواء کا مقدمہ 3 دسمبر کو درج کر کے بچی کی تلاش شروع کر دی لیکن 5 روز بعد شام کو کھیتوں سے بچی کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیئے ڈی ایچ کیو شفٹ کر دیا۔
پوسٹمارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہو گئی اور رپورٹ کے مطابق بچی کی موت بھی شاک کی وجہ سے ہوئی۔
ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں، ورثا کی نشاندہی پر پولیس نے کچھ لوگوں کو حراست میں لے کر ڈی این اے کے سیپل فرانزک لیبارٹری کو بھیج دیئے ہیں۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔