لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے چاول کے کاشتکاروں کے لئے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہوائی آلودگی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کو ایک ہزار ہیپی سیڈر مشینیں دی جائیں گی۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ چاول کی فصل کے بعد اگلی فصل کے لیے کھیت تیار کرنے کے لیے کسان جلدی میں فصل کی باقیات کو جلا دیتے ہیں، فصل کے باقیات جلانے سے ہوائی آلودگی پیدا ہوتی ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اس وقت محکمہ زراعت کے پاس صرف چالیس ایسی مشینیں ہیں، ہم کسانوں کی رہنمائی کے لیے سیشنز کا بھی انعقاد کر رہے ہیں، تاکہ کسانوں کو ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں آگاہی دی جائے اور باقیات کو آگ لگانے سے روکا جائے۔