اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں پولیس نے کارروائی کر کے 4 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، ملزم نے دوران حراست اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔
اوکاڑہ کے علاقہ صابری کالونی میں ملزم غلام نبی نے گھر میں کھیلنے کے لئے آنے والی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم بچی کی چیخ و پکار پر اہل محلہ موقع پر اکٹھے ہو گئے۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔