شجاع آباد: (دنیا نیوز) شجاع آباد کی بستی خیرپور میں 5 مسلح افراد نے ماں اور بیٹی کو گن پوائنٹ پر مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
شجاع کے علاقے بستی خیرپور میں 5 مسلح افراد کی 13 سالہ بیٹی اور ماں سے گن پوائنٹ پر مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقع پیش آیا، مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر 13سالہ لڑکی اور اسکی والدہ کو گن پوائنٹ پر مبینہ اجتماعی جنسی کا نشانہ بنایا، 15 پر پولیس کو اطلاع دی گئی تو تھانہ سٹی پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی اور 5 ملزمان اجمل، راشد ،طارق، علی رضا اور عبدالوحید کے خلاف مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کر لیا گیا۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی ثابت ہو گئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔