لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف ملک سے باہر بیٹھ کر بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے، جھوٹے حقائق پر مبنی بیانات دے کر وہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا شہباز شریف صاحب، ڈیلی میل کا ڈیوڈ روس روز سوشل میڈیا پر آپ سے کچھ پوچھ رہا ہے، آپ کب اس کے خلاف لندن کی عدالتوں میں ہتک عزت کا مقدمہ کریں گے، اپنی ساری پراپرٹی بیچ کر شہباز شریف کو سب سے مہنگا وکیل کروا کر دینے کو تیار ہوں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا شہباز شریف کی کرپشن کا کچا چٹھا شہزاد اکبر نے 18 سوالات کی صورت میں کھول دیا ہے، نثار گل اور علی احمد کو سی ایم آفس میں اعلی عہدے دے کر انہوں نے سی ایم آفس کے وقار کو مجروح کیا، شہباز شریف نے اپنے کیش بوائز مسرور انور اور شعیب قمر کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی، حساب کا وقت آیا تو ملک سے بھاگ گئے۔