لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بیوی کے ساتھ رنجس پر باپ نے 5 ماہ کی ننھی بچی کو مار ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے تھانہ فیکٹری ایریا میں 5ماہ کی ننھی بچی بینش کو قتل کر دیا گیا، بچی کے باپ نوید اور پھوپھا سنی پطرس نے بچی کی ماں سے رنجش پربچی کو مارا۔
بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرے شوہر نوید اور سنی پطرس نے میری بیٹی بینش کو چھت سے پھینک دیا، بچی کوہسپتال لے کر گئی جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا میں واقعے کا مقدمہ ننھی بینش کی ماں کی مدعیت میں درج کر لیا گیا جبکہ ملزم نوید اور پھوپھا ملزم سنی پطرس کو گرفتار کر لیا گیا۔