راجن پور : ٹرالی ڈرائیور کی غفلت کے باعث دو بچے جاں بحق

Last Updated On 06 December,2019 04:11 pm

راجن پور: (دنیا نیوز) راجن پور میں ٹرالی والے کی غفلت کے باعث دو بچے جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق راجن پور میں انڈس ہائی وے کوٹلہ نصیر کے مقام پر گنے کی لوڈ ٹرالی کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث زد میں آ کر دو بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گنے کی لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کی غلط موڑ کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔