کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی ماڈل کورٹ نے نوجوان لڑکی کے قتل کا فیصلہ سنا دیا۔ سگی بہن اور دیگر ملزمان کو عدالت نے بری کرنے کا حکم دیدیا۔
ماڈل کورٹ کراچی میں نوجوان لڑکی کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مبینہ طور پر ملوث مقتولہ کی بہن اور اس کے منگیتر کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ ملزمہ علوینہ نے اپنے منگیتر کیساتھ ملکر اپنی بہن علینہ کو قتل کیا تھا۔ ملزمہ اور اس کے منگیتر نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔
مقتولہ اور ملزمہ کے والد ندیم نے مقدمہ واپس لے لیا۔ بری ہونیوالوں میں علوینہ، مظہراحسن اور عباس شامل ہیں۔ ملزموں کیخلاف سعودآباد پولیس نے2017 میں مقدمہ قائم کیا تھا۔