لاہور: (دنیا نیوز) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اے این ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
غیر ملکی پرواز 623 سے برمنگھم براستہ دبئی جانے والے محمد یونس برطانوی نیشنلٹی ہولڈر کے سامان کے خفیہ خانوں سے 21 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
لاہور سے بیرون ملک جاتے شک پڑنے پر اے این ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی لی تو خفیہ خانوں سے ہیروئن برآمد ہوئی. مسافر برطانیہ نیشنل پاسپورٹ نمبر 557218577 کے ذریعے سفر کر رہا تھا۔
اے این ایف (انٹی نارکوٹکس فورس) کے عملے نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جسے بعد ازاں مزید تفتیش کے لیے ائیر پورٹ سے اے این ایف تھانہ منتقل کر دیا گیا۔