پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ پٹرول فروخت کرنے والے بارہ فلنگ اسٹیشنوں کے منیجروں کو گرفتار کر لیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور کے جی روڈ روڈ، رنگ روڈ اور کوہاٹ روڈ سمیت دیگر وعلاقوں میں کریک ڈائون کیا گیا جس کے دوران بغیر ہیلمٹ پیٹرول فروخت کرنے پر بارہ پیٹرول پمپس کے منیجروں کو گرفتار کیا گیا۔
فلنگ سٹیشنوں کی خفیہ نگرانی بھی کی گئی، انتظامیہ کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ پیٹرول فروخت کرنے پر دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔