کوئٹہ: ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گر گئی، دو افراد جاں بحق

Last Updated On 09 December,2019 05:02 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون پہاڑ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گر گئی، کھائی میں گرنے کے بعد دو افراد چل بسے جبکہ حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔