فیصل آباد : (دنیا نیوز) کسٹم انٹیلی جنس نے سرائے مہاجر میں کارروائی کرتے ہوئے سمگل شدہ آٹو پارٹس، چاکلیٹس اور گارمنٹس کا کنٹینر پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سبے سے بڑے اضلاع میں سے ایک فیصل آباد میں کسٹم انٹیلی جنس نے سرائے مہاجر میں کارروائی کرتے ہوئے بیرون ممالک سے سمگل شدہ آٹو پارٹس، چاکلیٹس اور گارمنٹس کا کنٹینر پکڑ لیا۔
کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کے دوران دو افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے سمگل شدہ سامان کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔