سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملکی کرنسی سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ:کسٹم حکام نے پاکستانی کرنسی سملنگ کرنے کی کوشش نا کام بنا دی جبکہ کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم امجد حسین نجی ائیر لائن فلائٹ نمبر ای کے 620 پر دبئی جا رہا تھا۔
ملزم کا تعلق پنڈی اعوان کوٹلہ عرب علی خان سے ہے۔ ملزم پاکستانی کرنسی ٹوٹل مالیت 9 لاکھ 40 ہزار روپے سملگل کرنا چاہتا تھا۔
کسٹم حکام کے مطابق مسافر 3000 پاکستانی کرنسی لیکر کر جا سکتے ہیں۔ کسٹم حکام نے مسافر کو ڈرائی پورٹ منتقل کر دیا ہے جہاں پر اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔