شجاع آباد: (دنیا نیوز) شوہر کی ناراض بیوی سے 8 ماہ کا بچہ چھیننے کی مبینہ کوشش پر سسرالیوں اور داماد کے درمیان جھگڑا، سسر اور سالے نے داماد کی سڑک پر تھپڑوں اور مکوں سے خوب درگت بنا ڈالی۔
شجاع آباد کے علاقے فوارہ چوک پر شوہر، ناراض بیوی سے اپنے 8 ماہ کے بچے سے کو مبینہ طور پر چھین کر لے جانے کے لیے سسرال پہنچا تو سسرالیوں اور داماد کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ سسر اور سالے نے داماد کو پکڑ کر سڑک پر تھپڑوں اور مکوں سے خوب درگت بنائی، اہل علاقہ کی مداخلت پر جان کی بچی تو داماد موقع سے فرار ہو گیا۔
2 سال قبل نمرہ کی شادی عامر نامی شخص سے حافظ آباد کے علاقے میں ہوئی تھی، بیوی نمرہ نے الزام لگایا کہ میرا شوہر شادی کے بعد مجھے مارتا پیٹتا تھا اور بچے کا خرچہ تک نہیں دیتا تھا جس کی وجہ سے 1 سال سے ناراضگی چل رہی ہے۔ عدالت میں خلع اور بچے کے خرچے کا کیس چل رہا ہے، عدالتی حکم کے باوجود شوہر پہلے بھی کئی بار بچے کو مبینہ طور پر چھیننے کی کوشش کر چکا ہے، حکام بالا اور پولیس سے درخواست ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق تحفظ فراہم کریں۔