لاہور: (دنیا نیوز) تھانہ سول لائن کے علاقے میں مسجد سے ایک لاکھ روپے مالیت کے جوتے چوری کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے میں مسجد سے ایک لاکھ مالیت کے جوتے چوری کر لیے گئے جس کے بعد متاثرہ شہری نے جوتے چوروں کے خلاف تھانہ سول لائن میں درخواست دے دی۔
پولیس کے مطابق شہری شیراز بشیر گنگارام ہسپتال سے میسن روڈ مسجد نماز پڑھنے گیا تھا، شیزاز نے نماز اداکرنے کے لیے جوتے اتارے جو چوری کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق شہری شیراز بشیر ڈیفنس کا رہائشی ہے، گنگارام ہسپتال آیا تھا۔
شہری نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے چور کو تلاش کر کے میرے جوتے برآمد کیے جائیں۔