پولیس کی بڑی کارروائی، ڈیڑھ کروڑ کی گاڑیاں اور منشیات برآمد

Last Updated On 03 December,2019 04:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انویسٹی گیشن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ مالیت کی گاڑیاں اور منشیات برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اقبال ٹاوَن نے کارروائی کے دوران ملزمان سے 31 وہیکلز اور4 کلو چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان سے چوری کی گئی 19 کاریں اور 12 موٹرسائیکلز برآمد کیے گئے۔

گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ آصف عرف آصو اور اس کا ساتھی شرافت علی شامل ہیں۔ ملزمان کا شہر کے مختلف علاقوں میں وہیکل چوری کی متعدد مزید وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا۔ ملزمان اس سے قبل بھی متعد دمرتبہ گرفتار کیے جا چکے ہیں۔