کراچی: (دنیا نیوز) سابق کپتان سرفراز احمد میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم پہنچے، انہوں نے کہا دس سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونیوالے میچ کو دیکھنے سابق قومی کپتان سرفراز احمد بھی پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے۔ اب اس وقت ٹیم کو بہت مس کررہا ہوں۔۔پاکستان ٹیم کی پوزیشن اچھی ہے امید ہے جیتیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے سابق کپتانوں کو اونر کرنا پی سی بی کا خوش آئند اقدام ہے، قومی ٹیم جیت کی پوزیشن میں ہے۔