لاہور: (دنیا نیوز) سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پیسہ کھبی ان کیلئے ایشو نہیں رہا۔ 17.18 سال کھیلا سمجھ نہیں آتا، بورڈ کیساتھ ان بورڈ کیوں نہیں ہوتا۔ پی سی بی نے اب بھی چار سے چھ کروڑ دینے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے بات گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ لمبا عرصہ کرکٹ کھیلی لیکن سمجھ نہیں آتا کرکٹ بورڈ سے کیوں نہیں بنتی۔ پیسہ میرے لیے کبھی مسئلہ نہیں رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو کپتان بنانا اچھا فیصلہ ہے، حفیظ ہو یا شعیب ملک جو پرفام کرے ٹیم میں ہونا چاہیئے۔
یونس خان نے مزید کہا تھا کہ چیف سیلکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق ابھی نئے ہیں ان کو وقت دینا چاہیئے۔