لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور بنگلا دیش جبکہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، پاکستانی ٹیم کی محدود فارمیٹ میں حکمرانی برقرار ہے جبکہ قومی ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم بیٹسمینوں میں سرفہرست ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز اختتام کو پہنچ گئی ہے جس کے بعد آئی سی سی کی طرف سے ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے، بیٹسمینوں میں قومی ٹیم کے بابر اعظم (879 پوائنٹس کیساتھ) سب سے آگے ہیں جبکہ بھارتی بیٹسمین لوکیش راہول (823 پوائنٹس کیساتھ) چار درجے چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پہنچ گئے ہیں۔
آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ تیسرے، نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پانچویں، کینگروز کے گلین میکسیویل چھٹے، ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس ساتویں، افغانستان کے حضرت اللہ زازئی آٹھویں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی نویں جبکہ روہت شرما دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
️ KL Rahul
— ICC (@ICC) February 3, 2020
️ Rohit Sharma
The India openers have made significant gains in the latest @MRFWorldwide ICC T20I Player Rankings for Batting
Full rankings https://t.co/EdMBslOYFe pic.twitter.com/h5K1fgkyiD
باؤلنگ میں افغانستان کے راشد خان نے سب کو پیچھے چھوڑا ہوا ہے، افغانستان کے ہی مجیب الرحمن دوسرے، نیوزی لینڈ کے مچل سنٹر تیسرے، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا چوتھے، پاکستانی عماد وسیم پانچویں، ساؤتھ افریقا میں فیلکوائیو چٹھے نمبر، انگلینڈ کے عادل راشد ساتویں، پاکستان کے شاداب خان آٹھویں، آسٹریلیا کے ایشٹن اگر نویں جبکہ انگلینڈ کے کرس جارڈن دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
Many India and Pakistan players have risen in the @MRFWorldwide ICC T20I Rankings after their series wins over New Zealand and Bangladesh
— ICC (@ICC) February 3, 2020
Updated rankings ️ https://t.co/EdMBsm6zwM pic.twitter.com/W17ZCxnrf6
آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی سرفہرست ہیں، حیران کن طور پر اس لسٹ میں کوئی بھی پاکستان نہیں تاہم نچلے درجے کی ٹیموں کے چند کھلاڑی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، عمان کے خاور علی، آئر لینڈ کے ڈیلینے، بنگلا دیش کے محمود اللہ، عمان کے ذیشان مقصود،کینیا کے کولنز اوبایا، یو اے ای کے روحان مصطفی، سکاٹ لینڈ کے رچرڈ برینگٹن، زمبابوے کے سین ولیمز جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکسیویل بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔