لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان انڈر 19 ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میچ میں افغانستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔گرین شرٹس کا فائنل فور میں روایتی حریف بھارت کیساتھ مقابلہ ہوگا۔ جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلا دیش کیساتھ ٹکرائے گی۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے ۔ اننگز کا آغاز ابراہیم زردان اور فرحان ذخیل (کپتان) نے کیا، دونوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے سکور آگے بڑھایا، ابراہیم زردان 7 ویں اوورز میں 19 گیندوں پر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، طاہر حسین نے وکٹ حاصل کی۔
v
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 31, 2020
v
Which two sides are you backing to reach the #U19CWC final? pic.twitter.com/r10A0nIwRj
ون ڈاؤن بیٹسمین عمران 9 گیندوں پر چار رنز بنا کر محمد عامر خان کا شکار بن گئے، دیگر بیٹسمینوں میں کوئی بھی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا، کپتان فرحان ذخیل 40 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
What an attempt by M Hurraira on his debut match. If this catch has been taken, might be this could become the catch of the tournament.#pakvafg #U19WorldCup pic.twitter.com/HiBy8SjOcS
— Ahmer Najeeb (@AhmerNajeeb) January 31, 2020
میچ کی ایک اور خاص بات جب 34 ویں اوورز میں قومی ٹیم کی طرف سے ڈیبیو کھیلنے والے بیٹسمین محمد ہریرہ نے ناقابل یقین کیچ تھام کر سب کو حیران کر ڈالا۔
Innings Break!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 31, 2020
Pakistan U19 bowl out Afghanistan U19 for 189. #PAKvAFG | #U19CWC | #WeHaveWeWill https://t.co/pkouAwsqEP pic.twitter.com/OumPmQv7dE
افغانستان کی ٹیم میں کوئی کھلاڑی بھی نصف سینچری یا سینچری سکور نہیں کر سکا اور پوری ٹیم پاکستانی شاہینوں کی باؤلنگ کی سامنے ڈھیر ہو گئی۔ محمد عامر خان نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فہد منیر نے دو شکار کئے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز حیدر علی اور محمد ہریرہ نے کیا، اننگز کے دوران دونوں بیٹسمینوں نے زبردست انداز میں آغاز فراہم کیا اور اس دوران وکٹ کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلے۔
پاکستان کو پہلا نقصان حیدر علی کی صورت میں اٹھانا پڑا، بیٹسمین 34 گیندوں پر 28 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، ون ڈاؤن آنے والے کپتان روحیل نذیر نے محمد ہریرہ کیساتھ سکور کو آگے بڑھایا، پر اعتماد اننگز کے دوران دونوں کھلاڑیوں نے شاندار باؤنڈریز لگائیں۔
50 on debut for Huraira. #PAKvAFG | #U19CWC | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/S0oeZ6v3Ua
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 31, 2020
تاہم کپتان روحیل نذیر کی اننگز کا اختتام 35 گیندوں پر 22 رنز بنا کر ہوا، نور احمد نے وکٹ حاصل کی، فہد منیر بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 18 گیندوں پر صرف دو رنز بنا کر چلتے بنے۔
اوپنر بیٹسمین محمد ہریرہ 27.4 اوورز میں 76 گیندوں پر64 رنز بنا کر پویلین لوٹے، انہوں نے 8 چوکے اور ایک بلند و بالا چھکا بھی لگایا۔
50-run stand for the fifth wicket between Haris and Qasim #PAKvAFG | #U19CWC | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/77tWR0GDCj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 31, 2020
قاسم اکرم اور محمد حارث کی ذمہ داری بیٹنگ کی اور نصف سنچری سے زائد رنز کی شراکت بنائی، دونوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے نتیجے میں قومی نے ہدف 42 ویں اوورز میں حاصل کر لیا۔ قاسم نے 26 جبکہ حارث نے 28 کی اننگز کھیلی۔
The is up for Pakistan, and they are cruising along towards the target.
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) January 31, 2020
Can Afghanistan bring a twist to this tale?#U19CWC | #AFGvPAK | #FutureStars pic.twitter.com/XBbrQtrx3e
اس سے قبل انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں زمبابوے کو شکست دی تھی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے تھے۔
پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بنگلہ دیش کے میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ دو مرتبہ کی چیمپئن پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا بنگلہ دیش کے ساتھ آخری گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
سپر لیگ مرحلے کے اختتام پر چار ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ فائنل میں جانے والی دو ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ نو فروری کو ہوگا۔