لاہور: (ویب ڈیسک) میلبورن کرکٹ کلب نے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کے لیے سٹار کھلاڑیوں پر مبنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایم سی سی کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان آئے گی جس کے لیے انہوں نے مضبوط سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، یہ 12 رکنی سکواڈ کپتان کمارا سنگا کارا کی قیادت میں آئندہ ماہ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آئیں گے۔
MCC have today announced their squad to tour Pakistan next month.#MCCcricket | @TheRealPCB
— Lord s Cricket Ground (@HomeOfCricket) January 29, 2020
دورہ پاکستان کے لیے لیجنڈ وکٹ کیپر بیٹسمین سنگاکارا 12 رکنی سکواڈ کی قیادت کریں گے، سکواڈ میں لے لیوینڈر (ٹور منیجر) ، جان سٹیفنسن (اسسٹنٹ منیجر)، اجمل شہزاد (ہیڈ کوچ) شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایم سی سی کیخلاف میچ: سعود شکیل پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر
روی بوپارہ، مائیکل برگس، الیور ہینون، فریڈ کلیسن، مائیکل لیسک، ارون لیلی، عمران قیوم، ول روڈز، سفیان شریف، ون ڈر مرویو، روز ویٹلی شامل ہیں۔
ایم سی سی ٹیم 13 سے 19 فروری تک لاہور کا دورہ کرے گی جس میں وہ 50 اوورز سمیت ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے میچز بھی کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2019 کی فاتح ٹیم کے کپتان سعود شکیل کو ایم سی سی کے خلاف 50 اوورز پر مشتمل میچ کے لیے پاکستان شاہینز ٹیم کا کپتان مقرر کیا جب کہ قومی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن ناردرن ٹیم کے کپتان روحیل نذیر مختصر فارمیٹ کے میچز میں ٹیم کی کپتانی کریں گے۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم کا 48 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنا ایک خوش آئند عمل ہے، مارلی بون کرکٹ کلب کے صدر اور نامور کرکٹر کمارا سنگا کارا کا خود ٹیم کی قیاد تکرنا اس دورے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، پی سی بی کی ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کی کاوش ہے۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ حال میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پاکستان میں مکمل سیریز کھیلنا، ٹی ٹونٹی سیریز کھیل کر وطن واپس لوٹنے والی بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ اور ایک روزہ میچ کے لیے پاکستان آمد پر رضا مندی ظاہر کرنا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سمیت کرکٹ آسٹریلیا، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آئر لینڈ کے خلاف اعلیٰ حکام کی پاکستان آمد، پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔