لاہور: (ویب ڈیسک) بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ٹیم کی قیادت مومن الحق کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ کا بھی اعلان کر دیا گیا، ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کاشف بھٹی اور عثمان شنواری کی جگہ بلال آصف اور فہیم اشرف کو منتخب کیا گیا ہے۔
سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 2 کرکٹرز کاشف بھٹی اور عثمان شنواری کو بنگلم دیش کےخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
کاشف بھٹی سری لنکا کے خلاف سیریز میں بھی کوئی میچ نہیں کھیل سکے تھے جبکہ عثمان شنواری نے راولپنڈی ٹیسٹ میں 43 رنز کے عوض 6 وکٹ حاصل کی تھیں۔
پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
اظہر علی (کپتان)، عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، بلال آصف، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان ، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہ مسعود اور یاسر شاہ بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
دوسری طرف مہمان ٹیم نے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری مومن الحق نبھائیں گے۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سیف حسن، نجم الحسن شانتو، محمود اللہ، محمد متھن، لٹن داس، تاج الاسلام، نعیم حسن، عبادت حسین، ابو جائد، الامین حسین، روبیل حسین اور سومیا سرکار شامل ہیں۔