پی ایس ایل 2020: افتتاحی تقریب میں 350 فنکار جلوہ گر ہونگے

Last Updated On 17 February,2020 06:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انتظار کی گھڑیاں بس ختم ہونے کو ہیں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کی افتتاحی تقریب میں 350 فنکار جلوہ گر ہونگے

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹی 20 کا میلہ بیس فروری سے شروع ہوگا۔ سپر میلے کی افتتاحی تقریب میں ایک سے بڑھ کر ایک گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائے گا۔

راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی اور آئمہ بیگ اپنی سریلی آواز سے شائقین کو جھومنے پر مجبور کریں گے۔

تقریب میں راک، پاپ، بھنگڑا، فوک اور علاقائی موسیقی کا تڑکا لگے گا۔۔ 350 فنکار اسٹیج پر جلوہ گر ہوں گے۔

ادھر پاکستان سپر لیگ میں شریک شین واٹسن کہتے ہیں اگر موقع ملا تو کوئٹہ ضرور جاؤں گا۔

لوک رونچی نے بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو بہترین لیگ قرار دیا، لوک رونچی، فواد احمد، بین کٹینگ اور ٹامل ملز بھی عمدہ کارکردگی سے شائقین کرکٹ کے دل جیتنے کو تیار ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کا میلہ 20 فروری سے شروع ہو گا چھ ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلے ہو گے ہر ٹیم میں چار غیر ملکی سٹار بھی جلوہ گر ہونگے۔
 

Advertisement