ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

Last Updated On 26 February,2020 10:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020ء میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی گئی اور گرین شرٹس کی حریف ٹیم ویسٹ انڈیز نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے کپتان ٹیلر اور کمپبیلی نے 43.43 رنز کی اننگز کھیلی دیگر بیٹسویمن قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے، ڈیانا بیگ، ایمن انور اور نداڈار نے 2.2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان ویمن نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنر جویریہ خان نے 28 گیندوں پر 32 جب کہ منیبہ علی نے 26 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔

کپتان بسمہ معروف نے 38 جبکہ ندا ڈار 18 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔

گروپ میں موجود پاکستان کا 28 فروری کو دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہے۔